مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج صبح بوسنیا ہرزیگوینا کے دار الحکومت سرائیوو پہنچے، جہاں بعد از آں انہوں نے اپنی بوسنیائی ہم منصب بسیرا ترکوویچ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بسیرا ترکوویچ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے کہا کہ مجھے آج ایرانی وفد کی میزبانی کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور بوسنیا ہرزیگووینا دوستانہ تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منانے کے قریب پر ہیں۔
بوسنیا کی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ایران ہمیشہ سے ہمارے لیے ایک معزز اور دوست ملک رہا ہے اور اس نے ہماری علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے اور ہمارے ملک کے سیاسی حالات کو سمجھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک یورپی یونین میں شامل ہونے ارادہ رکھتا ہے لیکن وہ اصولوں کا احترام کرے گا۔
ترکوویچ کے مطابق یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنا اور نیٹو میں شمولیت بوسنیا کے لیے ایک ترجیح ہے۔
آپ کا تبصرہ